• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میامی پہنچنے پر غیرمعمولی انداز میں استقبال پر بڑی خوشی ہوئی: حارث رؤف

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ میامی پہنچنے پر غیرمعمولی انداز میں استقبال پر بڑی خوشی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ میامی پہنچنے پر ہمیں بہت پروٹوکول ملا، امریکا میں پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کو عزت دینے پر شکر گزار ہیں۔

کھلاڑیوں نے غیر معمولی انتظامات کرانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے لیے الگ کاؤنٹرز کا انتظام کیا گیا تھا، قومی اسکواڈ کو کم سے کم وقت میں امیگریشن کے مرحلے سے گزارا گیا۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو سیکیورٹی اہلکاروں نے جہاز نکلتے ہی پروٹوکول دیا، پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو سیکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید