• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے اور پی سی بی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے اور پی سی بی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔

وزیرِ اعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں، بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں 202 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرکے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید