• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو بین الااقوامی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا: اسپین

اسپین میں ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسپین میں ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسپین میں ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس میں ہسپانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے شہر میڈریڈ میں ہونے والے 20 یورپی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسپین نے اسرائیل پر 2 ریاستی حل کو تسلیم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اجلاس میں یورپی یونین اور عرب ممالک کے اجلاس میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ پر بمباری کا سلسلہ فوراً روک دے۔

اسپین کے وزیرِ خارجہ نے عالمی برادری سے کہا کہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگائیں جائیں تاکہ وہ فوراً غزہ میں جنگ بندی کرے۔

اجلاس میں شامل اسرائیل کے دیرینہ دوستوں نے غزہ کے معاملے پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حکمران حماس کے خلاف 2023ء سے جاری جنگ کو روکا جائے۔

وزرائے خارجہ اجلاس میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسپین کے وزیر خارجہ البریس سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں اسپین کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر فوری پابندی عائد کی جائے، انہوں اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ انفرادی طور پر بھی پابندیاں لگائیں گے اس ملک کے خلاف جس نے 2 ریاستی حل کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مشترکہ کوششوں کو تیز کیا جائے تاکہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن ہوسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید