• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ جنید اکبر نے بتادیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف نے احتجاجی تحریک کی قیادت کے لیے ایک بار پھر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا ہے کہ  پارٹی نے فیصلہ کیا ہے، نئی احتجاجی تحریک کی قیات علی امین گنڈاپور کریں گے لیکن مختلف وقتوں میں مختلف افراد اس کو لیڈ کریں گے، کسی ایک بندے پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران جنید اکبر نے بتایا کہ احتجاج سے پہلے صوابی یا پھر مارگلہ کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلیج بنا کر جمع ہوں گے، وہاں سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، جس دن اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنا ہوگا اسی دن ان شہروں میں بھی دھرنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا یا اسلام آباد کے قریبی علاقوں کے لوگ مارگلہ ٹینٹ ولیج میں قیام کریں گے، اکثریت کی رائے ہے کہ کراچی، کوئٹہ یا پنجاب کے لوگ اسلام آباد نہ آئیں۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر ہم اسلام آباد میں دھرنا دیتے ہیں تو ملک بھر کے شہروں میں دھرنا دیا جائے گا، صوابی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا جبکہ مارگلہ سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے۔

جنید اکبر نے یہ بھی کہا ہے کہ ماضی کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے اکثریت کی رائے سے فیصلہ ہوگا، کسی ایک بندے پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید