• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی تہران میں شدید بمباری، مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی فوج نے تہران میں شدید بمباری شروع کردی، مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا ہے، تہران کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں، تہران کے مضافاتی علاقہ لویزان پر شدید بمباری کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر کرج میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرایا، ڈرون کو ایرانی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے گرایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ سے جاری حملوں میں ایران میں 1100 حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید