• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں نے دنیا کو تباہی کے قریب پہنچا دیا: روس

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں نے دنیا کو تباہی کے قریب پہنچا دیا ہے۔

ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں نے دنیا کو تباہی سے صرف ملی میٹرز کی دوری پر پہنچا دیا ہے۔

پیوٹن کا اماراتی صدر کو فون

کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

کریملن نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے ایران جوہری پروگرام پر اسرائیل اور مغربی ممالک کے تحفظات کے سفارتی حل میں ثالثی کی پیش کش پر زور دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید