• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں ذوالحجہ کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، فلکیاتی مرکز

ابوظبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 27 مئی کو دیکھا جائے گا۔ 

فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ذوالحجہ کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور عیدالاضحیٰ 6 جون کو متوقع ہے۔  

فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔  

فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید