• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: صدام حسین کے ساتھی سعدون صبری جمیل القیسی کو پھانسی دیدی گئی

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

عراقی حکومت نے صدام حسین کے ساتھی میجر جنرل سعدون صبری جمیل القیسی کو پھانسی دے دی۔ 

بغداد سے عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل سعدون القیسی انسانیت سوز جرائم میں ملوث پائے گئے۔ 

عراق کی نیشنل سیکیورٹی سروس کے مطابق جنرل القیسی نے 1980 میں ممتاز عالم محمد باقر الصدر اور ان کی بہن بنت الہٰدی کو پھانسی دی تھی۔ 

نیشنل سیکیورٹی سروس کے مطابق جنرل القیسی عراق کے مذہبی الحکیم خاندان کے متعدد ارکان سمیت دعوت اسلامی کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کے قتل میں ملوث تھے۔

میجر جنرل سعدون القیسی کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بعد پیر کو پھانسی دی گئی۔ وہ 2003 میں صدام حسین حکومت کےخاتمے کے بعد  شام فرار ہوگئے تھے جس کے بیس برس بعد وہ فروری 2023 میں عراق کے شہر اربیل چلے گئے۔ جہاں چند ماہ بعد انھیں گرفتار کرلیا گیا۔ 

القیسی صدام دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے، جن میں ریاستی سلامتی کے ڈائریکٹر اور ساحلی شہر بصرہ اور نجف میں ڈائریکٹر آف سیکیورٹی کا عہدہ بھی سنبھالا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید