• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت امریکا تجارتی معاہدہ، مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی کسان سراپا احتجاج

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت امریکا تجارتی غیر منصفانہ یک طرفہ معاہدے اور وزیرِاعظم مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی کسان یونینز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور امریکا کی ڈیل سے زراعت پر دباؤ مزید بڑھے گا۔

کسان یونینز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کے سامنے نااہل مودی حکومت کا سرdنڈر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے ہے کہ موجودہ نکات پر امریکا بھارت ڈیل پر دستخط ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔

اس حوالے سے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا مجوزہ ڈیل موجودہ شرائط پر ہوئی تو کسان اور ڈیری سیکٹر شدید متاثر ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید