گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسمیع اللہ نعیم ،سینئر نائب صدر محمد اقبال شاہین ،نائب صدر شیخ عبدالرؤف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوجرانوالہ کی تمام بزنس کمیونٹی کا حکومت پنجاب سے درینہ مطالبہ ہے کہ گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کیلئے شیخوپورہ ،گوجرانوالہ روڈ کی فوری تعمیر کی جائے کیونکہ یہ روڈ جو کہ سنگل اور مکمل طو ر پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پاکستان کے تین اہم صنعتی شہروں فیصل آباد ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ کو کاروباری لحاظ سے ملانے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔