• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کا کیس نمٹا دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا کیس نمٹا دیا۔

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

گزشتہ سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ استدعا ہے کہ شیڈول کے مطابق ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے، بجٹ آنے والا ہے اس لیے بھی ملاقاتوں کی ضرورت ہے اور مشاورت کرنا ہوتی ہے۔

جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر جمع

دوسری جانب پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جمع ہو گئی ہے۔

علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس سماعت کےلیے مقرر کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید