مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کردیا، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو قید رکھنا ہے۔