تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں احتجاج پر کوئی قدغن نہیں، کے پی میں جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ یہاں سب احتجاج ریکارڈ کرتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے کیمپ سے کارکنان احتجاج پر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ممکن ہے، جب حکومت عدلیہ پر اثر انداز ہو رہی ہو تو کیسا انصاف؟
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحریک جلد شروع ہونے والی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں ساتھ دیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔