• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: والدہ اور بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی خودکشی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شیخوپورہ کے چک 28 میں ملزم نے اپنی والدہ اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا اور والدہ سے روٹی مانگنے لگا، ملزم نے تکرار پر والدہ اور بھتیجیوں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں 70 سال کی گریس بی بی اور 11 سال کی روزی شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت مکیش کے نام سے ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید