• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ لیو چہار دہم کی پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

پوپ لیو چہار دہم نے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر خطاب کیا—تصویر سوشل میڈیا
پوپ لیو چہار دہم نے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر خطاب کیا—تصویر سوشل میڈیا

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل انہوں نے ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی ہے۔

پاپائے اعظم نے کہا ہے کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطینیوں کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

پوپ لیو چہار دہم نے اپیل کی ہے کہ غزہ میں لڑائی فوری بند کی جائے اور انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید