متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر کا مسجدِ اقصیٰ کا دورہ اور اشتعال انگیز طرزِ عمل اپنانے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔
یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سالانہ فلیگ مارچ کے موقع پر اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ قومی سلامتی بین گوئیر نے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے ریلی کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگائے، یہودی انتہا پسندوں نے صحافیوں اور فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا۔
یو اے ای نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں وزیروں اور مشیروں سمیت تمام ملوث افراد کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔