• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمراہ کن مارکیٹنگ، ہاؤسنگ سوسائٹی پر 15 کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی) مسابقتی کمیشن آف پاکستان ( سی سی پی )نے گمراہ کن مارکیٹنگ پر ہاؤسنگ سوسائٹی کو 15کروڑ روپے جرمانہ کر دیاکمپٹیشن کمیشن کے مشاہدہ میں آیا تھاا کہ صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے اشتہارات میں حکومت سے منظور شدہ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کا غلط دعوی ٰ کیا۔ کیس کا جائزہ لینے کے بعد، کمیشن کے ممبران سعید احمد نواز اور عبدالرشید شیخ پر مشتمل بینچ نے قرار دیا کہ کمپنی نے مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کی فراہم کیں اور انہیں گمراہ کیا۔