کراچی(اسٹاف رپورٹر)زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7کروڑ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 7 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔