اسلام آباد(نیوز ایجنسی )ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ نے جولائی سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد نے مون سون پریس بریفنگ میں بتایا کہ شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔