کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرسید تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔اہل علاقہ کے مطابق آئے روز ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے ہیں تاہم پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار شہری کو گلی میں روکا اور اس سے موبائل فون ،پرس اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو بناء کسی خوف کے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔