• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 ہزارسے زیادہ فری لانسرز کو بااختیار بنانے کا معاہدہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)50ہزارسے زیادہ فری لانسرز کو بااختیار بنانے کا معاہدہ ،پاکستانی فری لانسر کی تعداد 23لاکھ ہو چکی ہے،پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن اور انوو سٹانے ایک سٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر سے50 ہزار سے زیادہ فری لانسرز کو اپنے قدموں پر کھڑا کر کے با اخیتار بنانا ہے۔ یہ تعاون صلاحیت کی تعمیر، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اور پالیسی کی وکالت کے ذریعے فری لانس ایکو سسٹم کو نیا تعمیری نظام فراہم کرےگا جس سے فری لانسرز کے لیے قومی معیشت میں مزید اہم کردار ادا کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔چیئرمین پی اے ایف ایل اے ابراہیم امین اور سی ای او انووسٹا ہشام سرور نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے تاکہ پاکستان بھر کے نوجوانوں کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ تقریبات اور مؤثر اقدامات شروع کیے جائیں۔
ملک بھر سے سے مزید