• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کا شاندار کردار،ا طلاعات کمیٹی کی متفقہ قرار داد منظور

اسلام آباد(طاہر خلیل )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں منعقدہ اپنے اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں بھارتی جارحیت کو پسپا کرنے میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ملک کی خودمختاری کے کامیاب دفاع کو سراہتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے نجی و سرکاری میڈیا نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا موثر مقابلہ کیا،کمیٹی نے اس تنازع کے دوران وزیر اعظم کے قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔

ملک بھر سے سے مزید