• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ہفتوں میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالتیں اور ججز کی تقرری کا حکم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزیر قانون اور سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالتیں قائم کر کے دو ہفتوں میں ججز کی تقرری کریں۔ دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد کریم خان آغا نے انسداد منشیات کی خصوصی عدالتوں کے عدم قیام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہائی کورٹ کو مقدمات کا بہت زیادہ بوجھ کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس کے تحت ماڈل کالونی تھانے میں درج مقدمے میں بابر علی عرف ڈپٹی کی بعد از گرفتاری ضمانت کے لئے دائر درخواست کی سماعت کر ہوئی۔