پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انجلین ملک نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
انجلین ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اسپتال کی اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج وہ دن ہے جب میں اسپتال میں ایک اہم پروسیجر کی تیاری کر رہی ہوں تو مجھے پہلے سے زیادہ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
انجلین ملک نے لکھا ہے کہ آپ سب کی سپورٹ میرے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
اس سے پہلے اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کی 3 کیمو تھراپیز مکمل ہو چکی ہیں اور وہ اب بھی مضبوط کھڑی ہیں۔
علاوہ ازیں اُنہوں نے فیشن شو کے دوران پراعتماد انداز میں فیشن ایبل لباس کے ساتھ جیولری پہن کر ریمپ واک کر کے اپنے جیسے کینسر میں مبتلا افراد کی حوصلہ افزائی کی تھی۔
یاد رہے کہ انجلین ملک نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔