• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال بہتر نہیں کرتا تو یورپی ممالک کو اجتماعی موقف سخت کرنا ہوگا: میکرون

فرانسیسی صدر ایمانول میکرون—فائل فوٹو
فرانسیسی صدر ایمانول میکرون—فائل فوٹو

فرانسیی صدر میکرون نے فلسطین اسرائیل تنازعے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنا ایک اخلاقی فرض ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنا اخلاقی فرض ہی نہیں بلکہ سیاسی ضرورت بھی ہے۔

فرانسیسی صدر نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی بات کی۔

 انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازع امریکا کی ساکھ کا امتحان ہے۔

فرانسیسی صدر نے روس کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ روس جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوتا تو یورپی ممالک اس پر نئی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید