• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں امداد کی تقسیم سانحے میں کیسے بدلی؟ رپورٹ میں انکشافات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عرب ٹی وی کی جانب سے غزہ میں امداد کی تقسیم المیے میں بدلنے سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق غزہ میں شدت اختیار کرنے والے غذائی بحران پر قابو پانے کےلیے اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ نئی تنظیم ’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘ نے محدود امدادی مراکز قائم کیے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ان مراکز تک پہنچنے کےلیے ہزاروں بھوکے فلسطینیوں کو شدید گرمی میں طویل فاصلہ طے کرنا پڑا، بھوک سے تنگ افراد نےجی ایچ ایف نامی امدادی مراکز پر لگی رکاوٹیں توڑیں جس کے بعد فائرنگ ہوئی اور بھوک سے مرتے کئی فلسطینیوں کو بندوق کی گولیاں کھا کر بھی مرنا پڑا۔

اقوام متحدہ اور امدادی اداروں نے اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ نئی تنظیم امدادی تنظیم ’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘ پر امداد کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں پانی، بجلی اور خوراک کی شدید قلت ہے، اقوام متحدہ کے مطابق 93 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید