پشاور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے جے یو آئی کے وبائی ترجمان حاجی عبدالجلیل جان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالجلیل جان کئی روز سے علیل تھے جبکہ گزشتہ ہفتہ ان کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد کئی روز تک بولٹن بلاک میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے، دریں اثنا مولانا فضل الرحمان، گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید، مفتی فضل غفور اور دوسرے سیاسی اکابرین نے ہسپتال اور گھر میں ان کی بیمار پرسی کی ہے۔