دروازوں کی کئی اقسام و انداز میں ایک قسم بائی فولڈ دروازوں یعنی ایسے دروازوں کی ہے جنہیں فولڈ کردیا جاتا ہے۔ داخلی راستوں پر اپنی مرضی کی یا تھوڑی بہت قدرتی روشنی چھوڑنے یا اپن مرضی کی ہوا کی آمدورفت کے حوالے سے بائی فولڈ دروازے ایک عمدہ آپشن ثابت ہوسکتے ہیں۔
تاہم مٹیریل، سائز اور لاگت کے انتخاب کے حوالے سے یہ جاننا مشکل ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر کے لئے کون سی پروڈکٹ موزوں رہے گی، اس لیے بائی فولڈ دروازے کے آپریٹنگ سسٹم ، مٹیریل اور جمالیات کے لحاظ سے آ پ کو اپنے اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے دانشمندی سے فیصلہ کرنا ہے۔ بائی فولڈ دروازوں کی کچھ اقسام کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے۔
ایلومینیم کےبائی فولڈ دروازے
ایلومینیم بائی فولڈ دروازے اپنی مضبوطی لیکن ہلکے وزن کی ساخت کی وجہ سے ورسٹائل ہیں اور ہم عصر جدید طرز کے گھروں کے لئے ایک بہترین انتخاب ہیں کیونکہ یہ انتہائی پتلی فریم میں آسکتے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال آسان اور پائوڈر کوٹڈ ہونے کی وجہ سے پائیدار بھی ہوتے ہیں۔
لکڑی کے بائی فولڈ دروازے
روایتی طرز کا گھر بنانے والے یا کسی مدت جائیداد میں انسٹال کرنے کے خواہاں افراد کیلئے ایک خوبصورت اور کلاسیکی آپشن، لکڑی کے بائی فولڈ دروازے مختلف کاموں میں آتے ہیں۔ انجنیئرڈ کیے گئے لکڑی کے یہ دروازے مثالی ہیں کیونکہ ان میں زیادہ جہتی (dimensional ) استحکام پایا جاتا ہے۔
نرم لکڑی کی مصنوعات ہارڈ ووڈ سے سستی ہوتی ہیں، لیکن گرمی اور نمی کی وجہ سے یہ ٹیڑھے پن کا شکار ہوسکتے ہیں، مطلب یہ کہ یہ اپنے فریمز میں پھنس جائیں گے۔ ان کی ظاہری شکل برقرار رکھنے کے لئے انہیں باقاعدگی سے پینٹنگ یا وارنش کی ضرورت ہوتی ہے۔
مخلوط بائی فولڈ دروازے
اگر آپ واقعی میں عملی طور پر ایلومینیم اور لکڑی کے بائی فولڈ دروازوں کے درمیان فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں تو، ایک جامع انتخاب کریں۔ اس ڈیزائن میں عام طور پر ایلومینیم فریمز کے اند ر لکڑی لگی ہوتی ہے۔ جو دونوں مٹیریل کا بہترین امتزاج ہے۔
بائی فولڈ دروازے کتنے بڑے ہونے چاہئیں؟
یہ آپ کے گھر کے ڈیزائن اور دیواروں میں چھوڑی گئی جگہ پر منحصر ہے ۔اگر آپ کسی کو دروازے نصب کرنے کیلئے بلارہے ہیں تو وہ سب سے پہلے پیمائش کر یں گے اور پھر آپ کو بتادیں گے کہ یہ ٹو فولڈ ز ہوں گے یا تھری فولڈز، اور اگر آپ یہ کام خود کرنے کے شوقین ہیں تو یہ بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
ان دروازوںمیں گلیزنگ کے سائز اور نوعیت سے پینل کا وزن متاثر ہوتا ہے اور ہارڈ ویئر سسٹم میں زیادہ سے زیادہ انفرادی پینل وزن، چوڑائی اور اونچائی کی پابندیاں ہوتی ہیں۔
ایلومینیم پینل کے کم سے کم سائز کو تین پینل سیٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کی چوڑائی 600 ملی میٹر فی پینل ہے لیکن عام طور پر پینل کی چوڑائی 800 ملی میٹر سے لے کر 1200 ملی میٹر تک ہوتی ہے لہٰذا 2400 ملی میٹر پینل چوڑے دروازوں کے انسٹال ہونے والے چھوٹے سے چھوٹے سائز میں بہتر ثابت ہوتا ہے۔
بہترین آپریٹنگ سسٹم کا انتخاب
دو اہم اصطلاحات جو آپ دوبار دروازوں پر تحقیق کرتے وقت پورا کریں گے وہ ہیں ‘ٹاپ ہنگ(top-hung)’ اور ’بوٹم رولنگ (bottom-rolling)‘۔ دونوں سسٹم دروازوں کے وزن کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان سسٹمز میں سلائڈنگ دروازوں سے زیادہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
بائی فولڈ دروازہ کھولنے کے آپشنز
ایک بار جب آپ دروازے چوڑائی کا اندازہ کرلیں تو، دستیاب تختوں یا پینلز کی چوڑائی کی جانچ کریں۔ اس کے بعد آپ اس کی ترتیب کا تعین کریں گے جس کے مطابق دروازہ فولڈیا ان فولڈ کیا جاتا ہے۔
پینلز کے کھلنے اور بند ہونے ترتیب زگ زیگ ہوتی ہے، یعنی جب دروازہ بند ہو تو لگتا ہے اسے عمودی طورپر تہہ کردیا گیا ہے۔ بائی فولڈ دروازے کے ساتھ ماسٹر ڈور ایک اچھا خیال ہے کہ آپ پورے دروازے کے نظام کو کھولے بغیر آسان رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
کیا بائی فولڈ دروازہ اچھا آئیڈیا ہے؟
کسی بھی گھر کے ڈیزائن میں بائی فولڈنگ، سلائڈنگ یا بیلجیئن (Belgian) ڈور 99فیصد ایک اچھا خیال ہے۔ گوداموں، بڑے ہالز، ہاؤسنگ اسکیموں کے کسی پروجیکٹ میں بائی فولڈ دروازے آپ کو عام نظر آئیں گے جو ر قدرتی روشنی کو اندر آنے دیتے ہیں اور اس کی وجہ سے انسانی صحت اور موڈ پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
لہٰذا اگر آپ غیر معینہ مدت تک اپنے گھر میں ہی رہنا چاہتے ہیں تو بھی بائی فولڈ دروازے ایک عمدہ آپشن ہیں یا پھر بھی اگر آپ اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں تو تب بھی ان دروازوں کی وجہ سے آپ کے گھر کی قدروقیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔