کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افتخار احمد کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور 4 بچوں کے باپ تھے۔
بھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
افتخار احمد کے بھائی نے حادثے کے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی اور ڈمپر مافیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔