پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی کر کے گولڈ میڈل جیتا۔
بھارت کے سچن یادیو 85.16 کی تھرو کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
جیت کے بعد ارشد ندیم نے سجدۂ شکر ادا کیا۔
پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر اور دوسری کوشش میں 75.39 میٹر کی تھرو کی۔
اس سے قبل ارشد ندیم کے بھائی نے کہا تھا کہ پورا ملک ارشد کے لیے دعا کر رہا ہے، ارشد بھائی نے پہلے بھی میڈل جیتا اب بھی جیتے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ارشد بھائی کا پلان تھا کہ اچھا کوچ ملے تو 100 میٹر تک پھینکوں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔