• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل ایشین والی بال نیشنز لیگ، قازقستان نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو شکست دیدی

سینٹرل ایشین والی بال نیشنز لیگ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو قازقستان نے شکست دے دی ہے۔

قازقستان کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دی۔

جیتنے والی ٹیم کا اسکور 31-29، 27-25 ،19-25 اور 25-20 رہا۔

شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے، جہاں 2 جون کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید