پاک بھارت کشیدگی کے دوران طیارے گرنے کے بھارتی فوج کے اعتراف کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار پر سخت تنقید کی۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت قوم کو گمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے گرنے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی شرائط بھی سامنے لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار جنگ بندی کا معاہدہ کروانے کے دعوے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دعووں کی وضاحت دینے کے بجائے انتخابی مہم میں مصروف ہیں، جنگ بندی کی تفصیلات سامنے لانے سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔