خیرپور+لاڑکانہ،گمبٹ(غلام عباس بھنبھرو/ صابر شاہ،محمد ندیم)خیرپور میں ٹنڈومستی کے قریب ڈسٹرکٹ سیشن جج لاڑکانہ مسکان احمد مغل کے اسکواڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار شہید دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جج مسکان احمد مغل کا اسکود نشانہ بنا،جج محفوظ رہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی سکھر اور ایس پی خیرپور کی سربراہی میں بڑ ا سرچ آپریشن متعدد مشکوک افراد گرفتار ،دریں اثناء جنگلات کوچاروں طرف سے گھیرا ڈا کر ڈاکوؤں کے فرار کے راستے بند کردئیے ہیں جبکہ دریائے سندھ میں کشتیاں چلانے والے کشتی مالکان کو کشتیاں بند رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہناتھا کہ ملزمان نے گھناؤنا جرم کیا ہے ان کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ٹنڈومستی کے قریب ڈسٹرکٹ سیشن جج لاڑکانہ مسکان احمد مغل کے اسکواڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار مقبول شیخ موقع پر شہید جبکہ دو اہلکار صغیر کیھر اور اقبال حسین زخمی ہوگئے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کی میت سول اسپتال خیرپور لائی گئی پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں صغیر کیھر اوراقبال حسین کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا ڈسٹرکٹ سیشن جج لاڑکانہ مسکان احمد مغل سکھر سے لاڑکانہ جارہے تھےکہ ٹنڈومستی لاڑکانہ روڈ پر مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کی گاڑی کے آگے چلنے والے پولیس اسکواڈ کی گاڑی پر فائر کھولے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئےتاہم ڈسٹرکٹ سیشن جج معجزانہ طور پر محفوظ رہے واقعے کی اطلاع پر ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ اور ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی بھاری پولیس فور س لیکر واقعے کی جگہ پہنچے جہاں انہوں نے جائے واردات کا معائنہ کیا بعدازاں ضلع بھر کے تمام تھانے داروں اور بھاری پولیس فورس کو طلب کیا جبکہ علاقے کے تجربہ کار کھوجیوں کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کیا ملزمان کے پاؤں کے نشانات جنگلات کی طرف پہنچنے پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا سرچ آپریشن کی سربراہی ڈی ائی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ اور ایس ایس پی حسن سردار نیازی خود کررہے ہیں جبکہ ڈی ایس پی خیرپور فراز میتلو اور ڈی ایس پی گمبٹ ملیر خان پاتو سمیت تمام سب ڈویزنل پولیس افسران سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔