• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، NCCIA کے اعلیٰ افسر کی اپنی ماتحت سب انسپکٹر کے لیے اشتعال انگیز اور نامناسب گفتگو

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں لاہور کے ایک اعلی افسر کی اپنے ماتحت خاتون سب انسپکٹر سے اشتعال انگیز اور نہایت نامناسب گفتگو کی آڈیو زیر بحث ہے۔ مذکورہ پانچ منٹ کی آڈیو کلپ میں لاہور این سی سی ائی اے دفتر میں تعینات ایک اعلی افسر اپنی ماتحت سب انسپکٹر سے بات کرتے ہوئے انتہائی اشتعال میں نظر أرہے ہیں۔ نامناسب گفتگو میں یہاں تک کہہ دیا کہ، ڈیڑھ سو سفارشات کرا کر نوکری حاصل کی" (خاتون نے اس پر جواب دیا کہ انہوں نے نوکری میرٹ پر حاصل کی) اور دیگر اسی قسم کی گفتگو ریکارڈ میں شامل ہے۔ گفتگو میں یہ بھی ریکارڈ ہوا ہے کہ خاتون اعلی افسر سے کہہ رہی ہیں کہ وہ صبح افس آتے وقت اپنے بچوں کو ڈے کیئر سینٹر چھوڑ کر اتی ہیں اور نوکری ختم کرنے کے بعد ان کو ڈے کیئر سینٹر سے لے کے گھر جاتی ہیں اور وہ وقت ان کا اپنا ذاتی ہوتا ہے جس کے بعد افسر کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی کرنا ہے تو نوکری چھوڑ دیں جس کے بعد افسر کسی کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ خاتون کا ٹرانسفر ملتان سرکل کر رہے ہیں اور فوری طور پر وہاں جوائن کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید