روس کے علاقے بریانسک میں پُل ٹرین پر گرنے سے ٹرین ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق افسوسناک واقعے میں 30 مسافر زخمی ہوئے ہیں، کمسن سمیت کئی افراد شدید زخمی ہیں جس کے باعث اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ماسکو ریلویز کے مطابق واقعہ سنگل ٹریک پر پیش آیا ہے جس میں مسافر ٹرین نمبر 86 متاثر ہوئی۔ ٹرین کلیموف سے ماسکو جارہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیر قانونی مداخلت کے سبب پیش آیا، جس میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق ہائی وے اے 240 کے ایک سیکشن پر یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات پونے گیارہ بجے پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔