• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کے کرنسی نوٹوں پر سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

نئے مجوزہ نوٹ— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
نئے مجوزہ نوٹ— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلا دیش کے کرنسی نوٹوں پر سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹا دی گئی۔

ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش نے نئے ڈیزائن والے نوٹ جاری کر دیے۔

ترجمان بنگلا دیشی سینٹرل بینک کے مطابق نئے نوٹوں پر انسانی تصویر کے بجائے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات پرنٹ کیے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق ابھی 20، 50 اور 1000مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف مالیت کے نوٹوں کا مرحلہ وار اجراء کیا جائے گا۔ 

ترجمان بنگلا دیشی سینٹرل بینک کے مطابق پرانے نوٹ اور سکے ابھی گردش میں رہیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید