اسرائیل کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کے معاملہ پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اس اقدام سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ عرب وزراء کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جانے سے روکنا اسرائیل کا امن کے خلاف اقدام ہے۔
سعودی وزیرِ خارجہ کے مطابق اس اقدام سے اسرائیلی تکبر کے خلاف ہماری سفارتی کوششوں کو دُگنا کرنے کے عزم کو تقویت ملی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو آج رام اللّٰہ کا دورہ کرنا تھا۔
اسرائیلی حکومت نے گزشتہ روز عرب وزراء کے وفد کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔