غزہ پر اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں، تل ابیب سے اسرئیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی شیخ رضوان مارکیٹ میں رہائشی عمارت کو تباہ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ عمارتوں پر وحشیانہ اور جنگی جرائم پر مبنی فضائی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہوئے ہیں۔
غزہ سے فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ کی 70 سے زائد رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔