پاکستانی اولمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا لاہور ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، شائقین نے پھول نچھاور کیے۔
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے لیے پاکستانی اولمپیئن رول ماڈل ہیں۔
ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی قوم اور میڈیا کا شکر گزار ہوں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 50 سال بعد ہمارا گولڈ میڈل آیا ہے، کوشش کروں گا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس میں بھی ملک کا نام روشن کروں۔
ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ایتھلیٹکس کی چیمپئن شپ ہونی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو موقع ملے، پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔