کراچی( اسٹاف رپورٹر )عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر دفاعی برتری حاصل کرلی، اب مودی پاکستان پر حملہ کا سوچ بھی نہیں سکتی، سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی، پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دیں، ملک میں سیاسی استحکام کیلئے ڈائیلاگ ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان امن میں ہیومن پیس فورم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار بعنوان ساؤتھ ایشیا کے بدلتے حالات اور پاکستان کیلئے نئے چیلنجز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہمیں اپنے حالات کا جائزہ لینا ہوگا۔