کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل صرف ڈائیلاگ ہے،بھارت طے کرے کہ وہ پاکستان سے جنگ چاہتا ہے یا مذاکرات، آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر پوری قوم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وہ اتوار کو فوارہ چوک پر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے تحت معرکہ حق میں مسلح افواج کی کامیابی کی خوشی میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔