جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اینرخ کلاسن نے کہا کہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگا کہ میرے مستقبل اور میری فیملی کےلیے کیا اچھا ہے، یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا۔
اینرخ کلاسن کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بڑے اعزاز کی بات رہی ہے، میرے سینے پر لگا جنوبی افریقہ کا بیج میرے لیے میرے کیریئر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب مجھے اپنے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، میں تمام لوگوں اور اپنے ٹیم کے ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں۔
اینرخ کلاس نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔