نیو یارک کے میئر کی نشست کے مسلمان امیدوار زوہران ممدانی نے نریندر مودی کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران زوہران ممدانی نے کہا کہ میرے والد اور اُن کا خاندان بھارتی گجرات سے تعلق رکھتا ہے، اور ہم مسلمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا منظم قتل عام کرنے میں مدد کی تھی، ہمیں نریندر مودی کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرح ہی دیکھنا چاہیے۔
زوہران ممدانی نے کہا کہ نریندر مودی نے 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کی سرپرستی کی تھی، نریندر مودی نے مسلمانوں کے قتلِ عام میں کردار ادا کیا تھا۔