• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فضائی حدود 1 سال بند رہنے سے ایئر انڈیا کو 5 ہزار کروڑ کے نقصان کا تخمینہ ہے، سی ای او ایئر انڈیا

بھارت کی قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیمبل ولسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ایک سال بند رہنے سے ایئر انڈیا کو 5 ہزار کروڑ روپے کے نقصان کا تخمینہ ہے۔

ایک انٹرویو میں کیمبل ولسن نے کہا کہ اس بندش سے اب تک تقریباً 1000  پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جہاز پر لوڈ کم کرنے کے لیے کئی بار 20 سے 30 سیٹیں خالی رکھی جا رہی ہیں۔

سی ای او ایئر انڈیا کیمبل ولسن کا کہنا تھا کہ ایئر اسپیس کھلوانے کے بارے میں بات چیت کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید