• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار

کراچی میں ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور تشدد بھی کیا۔

ملیر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر بٹھایا گیا تھا، جیل میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

جیل کے گیٹ پر 700 سے ایک ہزار قیدی جمع ہوئے، سو کے قریب قیدی جیل کا گیٹ توڑ کر فرار ہوگئے، ملیر جیل میں 6 ہزار قیدی موجود ہیں۔

ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، 5 زخمی ہوئے، 3 ایف سی اور 2 جیل پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، پولیس، رینجرز اور ایف سی نے ملیر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی جیل کا کراچی ملیر جیل کا معائنہ، ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نےجیل پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔

قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا، پولیس اور قیدیوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملیر جیل اور اطراف میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز نے بھی ملیر جیل کا دورہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کے مطابق فرار ہونے والے 46 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے، دیگر مفرور قیدیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، قیدیوں کے کوائف موجود ہیں، انہوں نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں تھے، زلزلے کے باعث قیدی بیرکوں سے بھاگے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید