• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال ، حلقہ پی پی 52سیالکوٹ9میں ہونے والےضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن40037ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک گہما گہمی کے ماحول میںجاری رہی،کارکنوں میں جھگڑے اور نعرہ بازی بھی دیکھی گئی اور ماضی میں سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے دھاندلی کے الزامات کا اعادہ یہاں بھی دیکھنے میںآیا۔الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کےرہنما راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم کی طرف سے لگائےٗ گئے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد قرار دیے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے حنا ارشد وڑائچ کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا مظہر قرار دیاہے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سالہ کارکردگی جانچنے اور اس دوران منتخب اور غیر منتخب امیدواروںپر عوام کے اعتماد کااندازہ ایسے مواقع پر بڑی حد تک ہوجاتا ہے۔گزشتہ پانچ سالہ دور میں جب پنجاب کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کردیا گیا،اس تناظر میںسمبڑیال کا ضمنی انتخاب مریم نواز حکومت کے ان 15ماہ میں ایک کامیاب ٹیسٹ کیس ثابت ہوا ہے،جس میں حلقے کے عوام نے فروری2024ءکے الیکشن میں ن لیگ کی کارکردگی پر مہرتصدیق ثبت کردی۔یہ نشست حنا ارشد کے والدمسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔مستحکم جمہوری نظام کے فروغ کیلئے عام انتخابات کے موقع پر ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بند کرتے ہوئے ترقی یافتہ معاشروں کی طرح نتائج کھلے دل سے تسلیم کرنے کی روایت آنے والے وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔

تازہ ترین