• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خطے میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے، شجاعت

اسلام آباد(طاہر خلیل) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پاکستان اس خطے میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ سب سیاسی و قومی قوتیں متحد ہو کر اسے اقتصادی طاقت میں تبدیل کریں۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، قومی دفاع اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد، مصطفیٰ ملک، مہرین ملک آدم، ڈاکٹر رحیم اعوان، انیلہ چوہدری، عاطف مغل، رضوان صادق اور چوہدری جہانگیر بھی موجود تھے ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر اور جرات مند ہے۔

ملک بھر سے سے مزید