• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک اسلامی یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز 2025 میں پاکستان کا بہترین اسلامی بینک قرار

کراچی(نیوز ڈیسک)بینک اسلامی کو یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز 2025میں پاکستان کا بہترین اسلامی بینک قرار دیا گیا ہے۔یورومنی جو کے مالیاتی خدمات میں معیار کا ایک عالمی پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ بینک اسلامی کے سود سے نجات کے عزم اور پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامی مالیاتی شعبے میں اس کی قیادت کو نمایاں کرتا ہے۔ بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ یہ اعزاز صرف بینک کی مالی کارکردگی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ صارفین کے اعتماد اور شریعت کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ہمارے عزم کا مظہر بھی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید