حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد نے ریلی کے دوران پاکستان کی سلامتی کے خلاف نعرے لگانے اورپاک فوج کے حق میں لگائے گئے بینرز اورپینافلیکس پھاڑنے ‘ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت کینٹ تھانے میں درج مقدمہ سے معروف ادیب تاج جویو کے 2بیٹوں روپلوجویو اورہوش محمدعرف ہوشو جویو کو وکلا کے دلائل کے بعد عدم ثبوت پر بری کردیاہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ تفتیشی آفیسر نامزد ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں جس کی بنیاد پر عدالت نے دونوں کو بری کیاہے۔