قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے نیشنزکپ کے لیے پاکستان نے بہترین تیاری کی ہے، پرفارمنس کی بھرپور امید ہے، پاکستان نیشنز ہاکی کپ کی ٹرافی ضرور اٹھائے گا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنز کپ پرو لیگ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، ہاکی کی بحالی کےلیے اہم ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی نسبت پاکستانی کھلاڑیوں کو کم سہولتیں میسر ہیں۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ہاکی فیڈریشن کو زیادہ فنڈز جاری کریں۔
انہوں نے تجویز دی کہ ہاکی میں بھی پی ایس ایل طرز کی لیگ ہونی چاہیے، اسی طرح قومی ہاکی ٹیم نے دورہ کرنا ہوتا ہے، جتنی ہاکی کھیلیں گے اتنی ہاکی بہتر ہوگی۔
عماد بٹ نے کہا کہ جیت کے ذریعے ہی پاکستان کی ہاکی بہتر ہوسکتی ہے۔ کھیلوں سے محبت کرنے والوں سے شکوہ ہے کہ صرف کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔